دلچسپ و عجیب

شارک نے فوٹوگرافر کا کیمرہ نگل لیا، حیرت انگیز مناظر کی ویڈیو ریکارڈ

سوئٹزر لینڈ کے ایک فوٹوگرافر کے ساتھ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جس کے کیمرے کو ایک بڑی اور خوفناک شارک نے نگلنے کی کوشش کی،  تاہم وہ اسے نگل نہ سکی اور وہ اس کے جبڑوں میں ہی پھنسا رہ گیا۔

یہ سب اس وقت ممکن ہوا جب ایک ٹائیگر شارک نے 360 ڈگری کیمرہ نگل لیا جس نے شارک کے منہ اور گلے کا دلکش منظر ریکارڈ کیا گیا۔

حیرت انگیز طور پر اس کیمرے سے ایک ناقابل یقین ویڈیو بن گئی جسے شاید آج تک کسی نے نہیں بنایا ہوگا۔

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ منہ میں کیمرہ ہونے کی وجہ سے شارک کے اندر کا دلکش منظر واضح نظر آرہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے والے زیمی داکڈ مالدیپ میں ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zimy Da Kid (@zimydakid)

فوٹو گرافر کے ارد گرد منڈلانے والی ایک ٹائیگر شارک نے اس کا 360 ڈگری کیمرہ اچانک منہ میں لے لیا۔

ویڈیو میں شارک کو آگے آکر کیمرے کو کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حیرت انگیز ویڈیو میں شارک کے منہ کے اندر کا حصہ دکھایا گیا ہے جس میں اس کے بڑے دانت اور حلق واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

جب شارک نے محسوس کیا کہ کیمرہ کھانے کے لیے موزوں نہیں ہے، تو اس نے آخرکار اسے اُگل دیا اور پلٹ کر واپس چلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button