دلچسپ و عجیب
عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرین وائٹ اور بیٹے قاسم اور سلیمان کی ایک ساتھ تصاویر وائرل


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
جمائمہ کی جانب سے انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اس انسٹا سٹوری میں یہ تینوں خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔
جمائمہ نے اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں ٹیریان وائٹ کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں۔
سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے۔
جمائمہ نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔



