دلچسپ و عجیب

بال پین میں ’ہول‘ کیوں ہوتا ہے؟

کسی نے کبھی یہ سوچا ہے کہ بال پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

ایک بال پوائنٹ پین جسے بال پین یا بیرو بھی کہا جاتا ہے، یہ قلم ہے جو سیاہی کو ایک دھات کے گولے کے اوپر سے استعمال کرتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ نام بال پین یا بال پوائنٹ پین پڑا ہے۔

بال پوائنٹ قلم کے ڈھکن کے اوپر کا سوراخ ایک خاص مقصد کو پورا کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ گھٹن کو روکنے کے لیے یہ ہول ہوتا ہے کہ اگر ڈھکن کو کوئی اسے نگل لے۔

بی آئی سی کرسٹل جو قلم کی قدیم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوا کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لیے ڈھکن کے اوپر سوراخ شامل کیا، یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اگر کوئی شخص اگر وہ غلطی سے ڈھکن نگل لیتا ہے تو سانس لینے کے قابل رہے اور اس کا دم نہیں گھٹے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’قلم کو لیک ہونے سے روکنے میں مدد کرنے کے علاوہ ہمارے تمام حفاظتی معیارات کی تعمیل کرتے ہیں جو بچوں کے حادثاتی طور پر قلم کے ڈھکن نگلنے کے دوران سانس لینے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں امریکا میں تقریباً 100 افراد قلم کے ڈھکنوں کو نگلنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے چل بسے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button