دلچسپ و عجیب

گٹھنے کی ہڈیاں باہر کی طرف کیوں نکلی ہوتی ہیں؟

انسان کے جسم میں موجود 206 ہڈیوں کا کوئی نہ کوئی کام لازمی ہوتا ہے اور ان کی ساخت اور بناوٹ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

اب اگر ہم بات کریں گٹھنے کی ہڈیوں کی تو یہ واحد ہڈیاں ہیں جوجسم کی دیگر ہڈیوں س بالکل منفرد ہیں۔

گٹھنے کی ہڈی کی بناوٹ کیوں مختلف ہے؟

گٹھنے کی ہڈیوں میں پورے جسم کا فلوئیڈ یا سیال مادہ سب سے زیادہ بھرا ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اتنی جگہ نہیں بچتی کہ ہڈی کی نشوونما ہو، اس لئے وہ ہڈی ذرا نکلی ہوئی ہوتی ہے۔

 دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اگر گٹھنے کی ہڈی اندر کی جانب ہوتی تو ہم کبھی بیٹھ نہیں پاتے، ہمارے گٹھنے سیدھے ہی رہتے، مڑ نہیں پاتے یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈی کپ نما ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گٹھنوں کی ہڈیاں ہمارے جسم کی سب سے زیادہ مضبوط ہڈیاں ہوتی ہیں، یہی وجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے خطرناک ایکسیڈنٹ ہونے کے باوجود بھی ان کے گٹھنے کی ہڈی بچ جاتی ہے۔

اس ہڈی کے بعد جسم میں سب سے طاقتور ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور سب سے زیادہ نازک ہماری پسلیاں ہوتی ہیں جن کا خیال ہر شخص کو رکھنا چاہیئے، ایک مرتبہ یہ ٹوٹ جائیں تو دوبارہ جڑنے میں وقت لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button