دلچسپ و عجیب
دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

بھارت میں دو سر ، دو دل اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ایسے زندہ بچے کی پیدا ئش ہوئی ہے ، جس کے دو سر، تین ہاتھ اور دو دل ایک ہی دھڑ میں موجود ہیں ۔
ڈاکٹرز کے مطابق اس طرح کے بچوں کی پیدائش ہونے کو طبّی زبان میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہا جاتا ہے۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہےکہ ایسے کیس میں ایک دھڑ میں اضافی سر یا عضو بن جاتے ہیں اور ایسے بچے عموماً مردہ پیدا ہوتے ہیں لیکن اب تک یہ بچے زندہ ہیں جوکہ ایک حیرت انگیز معجزہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے کورتلام کے اسپتال میں ڈاکٹرز مسلسل اس بچے کی صحت کی نگرانی کررہے ہیں۔ن بچوں کے والدین سہیل اور شاہین خان کو ان کی پیدائش سے قبل ہی اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔



