ہوائی جہاز میں دونوں پائلٹس کو ایک جیسا کھانا کیوں نہیں دیا جاتا؟


کیا آپ جانتے ہیں آپ کے فضائی سفر کو محفوط بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو کتنی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں؟
تو چلیے ہم بتاتے ہیں۔ ہوائی جہاز کے عملے کو کھانے پینے میں بھی احتیاط کرائی جاتی ہے، تاکہ جہاز کے مسافر صحیح سلامت بخیرو عافیت اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔
جہاز میں جہاں عملے کو مختلف سیکیورٹی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے ، وہیں ایک طریقہ کار یہ بھی ہوتا ہے کہ جہاز کے دونوں پائلٹس کو علیحدہ علیحدہ مختلف کھانا پیش کیا جاتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ایک کھانا صحیح نہ ہو یا اس کو کھا کراگر پائلٹ اچھا محسوس نہیں کر رہا یا اس کی طبیعت وغیرہ خراب ہو رہی ہو تو دوسرا اس سے محفوظ رہے اور مسافروں کی جان کا رسک نہ ہو۔
اگر دونوں پائلٹس کو ایک ہی کھانا دیا جائے گا اور اس میں کوئی مسئلہ ہوا تو جہاز کو کوئی بھی حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔
اسی لئے حفظ ما تقدم کے طور پر یہ کام کیا جاتا ہے کہ دونوں پائلٹس کو الگ الگ طرح کا کھانا پیش کیا جاتا ہے، تاکہ پائلٹس بھی محفوظ رہیں اور ان کے مسافر بھی محفوظ رہیں۔



