اس تصویر میں آپ نے سب سے پہلے کیا دیکھا؟ اپنی شخصیت کے بارے میں جانئے


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر ایک بصری دھوکہ ہے، جنہیں افکار اور خیالات کے ترجمان کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ تصویر کے تین زاویے ہیں جن میں درخت، جڑیں اور ہونٹ شامل ہیں۔
فوٹو گرافر کرسٹو گوروف کی بنائی ہوئی تصویر کے نیچے دئیے گئے کیپشن پوچھا گیا ہے کہ ’آپ کے خیال میں یہ کس کی تصویر ہے، درخت ؟ جڑیں یا ہونٹ ؟ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکار کے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں۔‘
تصویر کے کیپشن کی وضاحت کرتے ہوئے فنکار کا مزید کہنا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایک کھلے ذہن کے انسانوں میں ہو سکتا ہے جو دوسروں کی آرا کا خیال رکھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ دوسرا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔‘
جڑوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو دیکھ کر اسے درختوں کی جڑیں سمجھتے ہیں تو آپ کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے، آپ تعمیری تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اپنی صورتحال کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔‘
تصویر کا تیسرا نکتہ جو لوگ اسے دیکھ کر ہونٹ گمان کرتے ہیں انکی شخصیت ایک سادہ لوح اور پرسکون زندگی گزارنے والوں کی ہوتی ہے۔ ایسے افراد ڈرامہ یا الجھاؤ پسند نہیں کرتے بلکہ سیدھے طریقے سے درمیانے درجے کی زندگی گزارتے ہیں۔
اگرچہ کچھ لوگوں کی آپ کے بارے میں مختلف آرا ہوتی ہیں جن کے مطابق کچھ لوگ آپ کو لچکدار، عقل مند اور ایماندار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ آپ کمزور اور مدد کے طلب گار ہیں حالانکہ اس کے برعکس آپ اپنے مسائل سے خود نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔



