دلچسپ و عجیب

مریم نے نواز شریف کو گیدڑ کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

بلاول کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بھی زبان پھسل گئی، جس کی ویڈیو وزیرِ مملکت اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کر دی۔

گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے جوش خطابت میں کہہ بیٹھیں کہ ’گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف نہیں بن سکتا‘، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فرخ حبیب نے بھی مریم نواز کی زبان پھسلنے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جس پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک ہی نہیں کوئی اور گیدڑ کی کھال پہن ہی نہیں سکتا مریم صفدر کے منہ سے نواز شریف کے متعلق سچ نکل آیا‘۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button