صرف گاڑی چھو کر ہی خرابی بتانے والے نابینا مکینک


سعودی عرب میں ان دنوں ایک نابینا سعودی مکینک کافی مشہور ہورہا ہے جو صرف چھو کر ہی گاڑیوں میں نقص کی تژخیص کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔
الاخباریہ چینل نے مملکت میں ایسے نابینا سعودی نوجوانوں کو ڈھونڈ نکالا ہے جو گاڑیوں کی ورکشاپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں، یہ نابینا سعودی مکینک صرف گاڑی چھو کر خرابی بتا دیتے ہیں۔
خداداد صلاحیتوں کو دیکھ کر الاخباریہ چینل نے نابینا مکینکوں سے متعلق خصوصی پروگرام پیش کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نوجوان سلیمان اور صالح دونوں کو گاڑیوں سے گہرا لگاؤ ہے، وہ شروع میں گاڑیوں سے متعلق معلومات میں دلچسپی لیتے رہے پھر ورکشاپ پہنچے اور وہاں اصلاح و مرمت کا کام سیکھا۔
سلیمان اور صالح کو اپنے پیشے سے متعلق تمام چھوٹی باتوں کا علم ہے اور انہوں نے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی خرابیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رکھی ہیں۔
گاڑیوں کے مالکان حیران ہیں کہ آخر نابینا ہوتے ہوئے یہ نوجوان مکینک کس طرح گاڑیوں کی اصلاح و مرمت مہارت سے کر رہے ہیں؟



