دلچسپ و عجیب

اس پراسرار قبر کو ہٹانے کا سوچنے والے کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک قبر کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہےجو بالکل سڑک کے عین درمیان میں بنائی گئی ہے۔

اس پراسرار قبر سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ترک صوبے سیواس کے قصبے شرکیشلا میں موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ قبر کئی سالوں سے سڑک کے بیچ و بیچ موجود ہے اور آتے جاتے لوگ اس قبر پر فاتحہ پڑھنے بھی رک جاتے ہیں اور پھول بھی چڑھاتے ہیں۔

یہ قبر پچھلے کئی سال سے یہاں بنی ہوئی ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ آخر یہ قبر کس کی ہے۔

قبر کے کتبے پر ھوالباقی کے نیچے بسم اللہ الرحمان الرحیم کے بعد، ترکش زبان میں گریبان شہید بابا لکھا ہے لیکن پھر بھی کسی کو معلوم نہیں کہ یہاں کون دفن ہے۔

آخر یہ قبر سڑک کے عین وسط میں کیوں بنی ہوئی ہے؟

اس کے پیچھے بھی عجیب و غریب واقعات مشہور ہوئے ہیں، وہ یہ کہ جب علاقے کے نئے نقشے کے تحت یہ مکان توڑا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے جب پراسرار قبر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو انہیں عجیب خواب دکھائی دینے لگے تھے۔

یہ قبر مزدوروں کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے یہیں رہنے دیا جائے۔ نتیجتاً قبر کے ارد گرد سے سڑک گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، قبر کو ویسی ہی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جو کوئی بھی اس قبر میں دفن ہے وہ یقیناً کوئی بڑی ہستی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button