دلچسپ و عجیب
الٹی چپل کو سیدھا کرنے کے پیچھے کیا حقیقت چھپی ہے؟

بچپن سے ہی اپنے بڑوں سے ایک بات سنی ہے کہ الٹی چپل کو لازمی سیدھا کر دیں کیونکہ الٹی چپل سے آسمان پر لعنت جاتی ہے۔
ویسے الٹی چپل کو سیدھا کردینا اچھا عمل ہے لیکن اس کے الٹا رہنے سے یہ سمجھنا کہ اس سے اوپر لعنت جاتی ہے اس کی کوئی حقیقت واضح نہیں لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ آسمان کی طرف نیک اعمال اور دعائیں چڑھتی ہیں۔
ایک آیت کا ترجمہ ہے کہ اسی کی طرف پاک کلمات اوپر جاتے ہیں جنہیں نیک اعمال اوپر اٹھاتے ہیں اور آسمان کی طرف سے وحی اور رزق نازل ہوتا ہے ،جو قرآن مجید میں جابجا مذکور ہے۔(سورۃ فاطر ۱۰)



