وہ ہوٹل جہاں سے لوگ راتوں رات فرار ہونے لگے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


برطانیہ کے ایک ہوٹل میں 30 سے زائد مہمانوں کو ڈائریا ہونے اور قے آنے کے بعد وہاں ٹھہرے تمام لوگ خوفزدہ ہو کر ہوٹل سے فرار ہو گئے۔
دی مرر کے مطابق یہ واقعہ ویلز میں واقع ’ہائیڈرو ہوٹل‘ میں پیش آیا ہے۔ کونسل کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈائریا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے ابھی مزید کئی دن کی بکنگ کروا رکھی تھی مگر جب انہوں نے لوگوں کو ہوٹل میں اس طرح قے کرتے اور بیمار پڑتے دیکھا تو وہ قبل از وقت ہوٹل چھوڑ کر چلے گئے۔
ایک مہمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نارتھ ویلز لائیو کو بتایا کہ ”ہم پیر کی صبح ہائیڈروہوٹل میں آئے تھے۔ اگلے دن مجھے ڈائریا ہو گیا اور قے شروع ہو گئی۔ اسی روز میرے علاوہ درجنوں دیگر لوگ بھی اس عارضے کا شکار ہو گئے اور ہوٹل میں ٹھہرے مہمانوں میں ایک خوف پھیل گیااور انہوں نے ہوٹل خالی کرنا شروع کر دیا۔“



