دلچسپ و عجیب

وزیراعظم کے بارے میں شئیر کی گئی بلاول کی انتہائی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو پر ناقدین اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر زبان پھسلنے کے بعد وزیراعظم نے بھی اپنی توپوں کا رخ ان کی طرف کرلیا اور ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دیں۔

اب بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور ایک ایسی ویڈیو شیئرکردی جس میں وزیراعظم عمران خان کے مختلف مواقعوں پر بننے والے چھوٹے چھوٹے کلپ اکٹھے کیے گئے ہیں، جس میں انہیں مختلف الفاظ درست پڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے یا پھر انہیں ایسے دعوے کرتے سنا جاسکتا ہے جو تحقیق سے ثابت نہیں ہوتے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں مختلف لوگوں کے دلچسپ ردعمل بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بلاول نے لکھا کہ ” وزیراعظم مجھے اردو پڑھاتے ہوئے”۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button