دلچسپ و عجیب

پونی ٹیل جنسی ہیجان کا باعث قرار، اسکولوں میں پابندی

جاپان کے متعدد اسکولوں نے طالبات پر ‘پونی ٹیل’ بنا کر اسکول آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جاپان کے اسکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے، تاہم بعض اسکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہوسکتی ہے۔

جنوبی شہر فوکوکا کے بعض اسکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر اسٹائل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پونی ٹیل پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس سے گردن کے پیچھے کا حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ اسکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے اکثر اسکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جو کہ سننے میں عجیب لگتی ہیں، جیسا کہ اسکرٹ کا سائز، بھنووں کا انداز، زیرجامہ (انڈرگارمنٹ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ جیسی پابندیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button