دلچسپ و عجیب

خواجہ سرا نے بچے کو جنم دیدیا، ڈاکٹرز بھی حیرانی میں مبتلا

برطانیہ کے 24 سالہ خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کے ہاں ہونے والی بچے کی پیدائش نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء ریان کا تعلق مانچسٹر سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی جنس تبدیلی کے 9ویں مرحلے میں حمل ٹھہرا۔

ریان نے بتایا کہ اس طریقۂ عمل کے دوران وہ مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون لے رہا تھا تاہم حاملہ ہونے کے بعد اس نے ہارمون لینے کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔

طبی عملے کی جانب سے خواجہ سراء ریان کو بتایا گیا ہے کہ وہ جنس کی مکمل تبدیلی کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہے گا، جس پر ریان نے بچوں کی پیدائش کے لیے ضروری نسوانی اعضاء کے خاتمے کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرد بننے کے باوجود مستقبل میں مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔

خواجہ سراء ریان نے بتایا کہ ٹیسٹاسٹرون منتقلی کے دوران غیر متوقع طور پر حاملہ ہونے کے بعد اس نے ہینڈرک نامی بچے کو دو سال پہلے جنم دیا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ 7 سال کی عمر سے خواجہ سراء تھا جن کی باقاعدہ علامات 19 سال میں ظاہر ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button