دلچسپ و عجیب
تیس فٹ لمبی آٹھ فٹ چوڑی عجیب مخلوق پاکستانی ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئی


کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب عجیب و غریب اور نایاب نسل کی مردہ مچھلی ماہی گیر ہاتھ لگ گئی۔
فشری ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہی گیر حسن جان کو یہ مچھلی منوڑہ کے ساحل قریب مردہ حالت میں تیرتی ہوئی ملی جو 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھلی ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی جو ممکنہ طور پر وصر نسل کی بتائی جا رہی ہے۔
ماہی گیر حسن جان مچھلی کو اپنی لانچ کے ساتھ باندھ کر فشری جیٹی لے آیا جسے سمندر سے نکالنے کے لیے کرین طلب کی گئی ہے۔



