دلچسپ و عجیب

پیٹ سے شیشے کا ثابت گلاس برآمد

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے شیشے کا ثابت گلاس نکالا ہے، جبکہ مریض نے گلاس کے پیٹ میں پہنچنے کی ناقابل یقین وجہ بھی بتائی ہے۔ 

بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں  55 سالہ شخص کو شدید  پیٹ درد کی شکایت تھی جس پر اسے نجی ہسپتال لایا گیا، جب ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرا کیا تو جان کر حیران رہ گئے کہ اس شخص کے پیٹ میں شیشے کا ثابت گلاس موجود تھا۔

ڈاکٹروں کے پوچھنے پر متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ چائے پیتے ہوئے گلاس ہی نگل گیا، تاہم ڈاکٹر  اس کے جواب سے متفق نہیں کیونکہ انسان کے کھانے کی چھوٹی سی نالی سے ایک گلاس کا گزر جانا بظاہر تو ناممکن ہے۔

ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص  کے پیٹ کی سرجری کی اور گلاس ثابت نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریض کی حالت اب مستحکم ہے مگر صحتیابی میں وقت درکار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button