دلچسپ و عجیب

وہ ایموجی جو آپ کو 2 سال کیلئے جیل بھیج سکتا ہے

سعودی عرب کے ماہر سائبر کرائم اور انسداد جعل سازی کمیٹی کے رکن معتز کتبی کا کہنا ہے کہ کسی کو واٹس اپ پر ’ریڈ ہارٹ‘ کا علامتی نشان بھیجنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر 2 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق نجی ٹی وی روتانا خلیجیہ کے پروگرام ’سیدتی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معتز کتبی نے مزید کہا کہ اکثر لوگ قانونی باریکیوں سے لاعلم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ’ریڈ ہارٹ‘ یا ’پھول‘ اور اسی نوعیت کی دیگرعلامتیں ارسال کرنے میں احتیاط برتی جائے۔

اس نوعیت کی علامات ارسال کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں بھی آتا ہے اس سے قطع نظر کہ مذکورہ علامات کسی مرد کی جانب سے ارسال کی گئی ہوں یا خاتون کی۔

ماہر سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ کہ اگر ایسی علامات وصول کرنے والے کو ان سے کسی قسم کی ایذا پہنچے تو یہ قانونی مسئلہ اختیار کرسکتی ہے جو سائبر کرائم میں ہراساں کرنے کے زمرے میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہراساں محض جسمانی طور پر ہی نہیں بلکہ الفاظ ، عبارت یا دیگر ذرائع سے غیر مناسب رویے کا اظہار کرنا بھی شامل ہے جو جرم شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button