دلچسپ و عجیب

29بچوں کو جنم دینے والی شیرنی وفات پاگئی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچے پیداکرنے والی شیرنی ” کولر وانی ” انتقال کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ پینچ ٹائیگرس نے 2008 سے 2018 تک 10 سال کے عرصے کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا، 29 بچوں کو جنم دینے پر ٹائیگریس کو ’سپر موم‘ کا لقب دیا گیا ہے۔

کولر والی کو دفنانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آخری رسومات ہندو مذہب کے مطابق ادا کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ٹائیگرس کی آخری رسومات میں مقامی لوگوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصاویر میں مری ہوئی ٹائیگرس کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ رسومات میں ​شریک مقامی خواتین کو مادہ ٹائیگر پر ہار ڈالتے تو کہیں ٹائیگرس کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button