دلچسپ و عجیب
اپنی شادی کی تقریب کے دوران ہی دلہا نے دلہن کو طلاق دیدی

عراق میں ایسی عجیب و غریب طلاق کہ مہمان دلہا دلہن کا منہ تکتے رہ گئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں اپنی ہی شادی کے دوران دلہا نے دلہن کو سب مہمانوں کے سامنے اس بات پر طلاق دیدی کیونکہ وہ گانے پر رقص کرر ہی تھی ، گانے کے الفاظ بھی نہایت ہی بے باک تھے۔
دلہن جس شامی گانے پر رقص کر رہی تھی اس کے الفاظ تھے “میں تمہیں کنٹرول کروں گی اور تم پر غالب آجاؤں گی” یہ سنتے ہی دلہا اور اس کے اہلخانہ غصے میں لال پیلے ہو گئے اور تقریب کے دوران ہی دلہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔
عراقی دلہا نے تیز ترین طلاق کا ریکارڈ بھی قائم کرلیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔



