دلچسپ و عجیب
گھر میں رکھی اشیاء سے گاڑی کی ٹوٹا شیشہ منٹوں میں نیا کرنے کا طریقہ


ماہرین نے گھر میں ہی گاڑی کی ٹوٹی ہوئی وِنڈ اسکرین کو فکس کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
دی سن کے مطابق ویب سائٹ beacar.com کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ وِنڈ اسکرین کے کریک ٹھیک کرنے کے لیے “سُپر گلو” (Super glue) کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کام کیلئے آپ کو گلو کے علاوہ قینچی، کاٹن بڈز، پیپر ٹاول اور الکوحل کی ضرورت ہو گی۔
سب سے پہلے پیپر ٹاول کو الکوحل میں بھگو کر کریک والی جگہ کو اچھی طرح صاف کریں۔
پیپر ٹاول سے ٹوٹے ہوئے شیشے کو نرمی سے رگڑیں اور اس میں موجود دھول مٹی صاف کریں۔
اس کے بعد کاٹن بڈ کو سپر گلو میں ڈبو کر سکرین پر پڑی دراڑوں میں لگائیں اور بعد میں پیپر ٹاول سے اضافی لگ جانے والی گلو کو صاف کر کے اسے خشک ہونے دیں۔
ماہرین کے مطابق آپ اس طریقے میں گلو کی بجائے نیل وارنش بھی استعمال کر سکتے ہیں۔



