دلچسپ و عجیب
سال 2022 میں دنیا اندھیروں میں ڈوب جائے گی، رواں سال کیا ہونے والا ہے؟


رواں سال 2022 میں دو چاند اور دو سورج گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔
ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کے درمیان پہلا جزوی سورج گرہن ہوگا۔
جبکہ 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جزوی دکھائی دے گا، جو 8 نومبر کو ہوگا۔



