دلچسپ و عجیب

دنیا کا غلیظ ترین ہوٹل، سن کر آپ کو متلی ہوجائے

کاروبار کی کامیبای کیلئے تقریباً تمام ہی رہائشی ہوٹلز میں انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، تاکہ یہاں قیام کرنے والے مہمان خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔

لیکن لندن کے ایک ہوٹل کو دنیا کے غلیظ ترین ہوٹلوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق یہ غلیظ ترین ہوٹل برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ہے۔

اس کا نام گُڈ ووڈ ہوٹل ہے اور یہ بلومزبری کے علاقے میں واقع ہے۔

اس ہوٹل کے تمام کمرے انتہائی گندے ہیں اور صفائی انتہائی ناقص ہے۔

حالت یہ ہے کہ بستروں پر کیڑے ، مکوڑے آزادنہ مارچ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں کا اسٹاف بھی انتہائی غلیظ حالت میں ہوتا ہے۔

روم سروس کیلئے آنے والے اسٹاف کے ارکان کو اکثر یہ تمیز ہی نہیں ہوتی کہ ان کا لباس کیسا ہے اور اکثر وہ ننگے پاؤں ہی ہوتے ہیں۔

اس ہوٹل کو سیرو تفریح کی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائزر پر انتہائی کم ریٹنگ دی گئی ہے۔

جو بھی یہاں ٹھہرے ہیں ان سب نے ہی اس کی برائیاں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button