دلچسپ و عجیب

ایمیزون کے مالک جیف بزوس نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

  واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخصیت اور ایمیزون کے مالک جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمیزون کے بانی  59 سالہ جیف بیزوس کی گرل فرینڈ 53 سالہ امریکی صحافی اور اینکر ہیں۔ جیف بیزوس نے جنوری 2019 میں اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد بیزوس اور لورین سانچیز نے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

بیزوس اورمیکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں جبکہ ان کی گرل فرینڈ لورین سانچیز کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button