دلچسپ و عجیب
آسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ کب دیکھے جاسکیں گے؟

ماہرین فلکیات کہ مطابق منگل کی شب غروب آفتاب کے بعد آسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ دیکھے جاسکیں گے
ما ہرین فلکیات کے مطابق 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس سیارے چاند کے ساتھ نظر آئیں گے ۔ یہ سب سیارے چاند کے کافی قریب موجود ہوں گے اور دنیا بھر میں ان کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کے ہار‘ کی طرح دلکش نظر آئیں گے اور جمعے کی شب کو غروب آفتاب کے بعد یہ سیارے زیادہ واضح طور پرنظر آئیں گے ۔جس کے بعد ان کا نظارہ باآسانی طور پرکیا جاسکے گا اور یہ آئندہ دو ہفتےتک دیکھا جاسکےگا۔جبکہسیاروں کے ایک ساتھ نظر آنےکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے۔



