دلچسپ و عجیب

بھارت میں باپ نے صحتمند بچے کو جنم دیدیا

کیا  آپ  نے  کبھی  سنا  ہے  کسی  مرد  کی  کوکھ  سے  اولاد   نے  جنم  لیا  ہو؟

بھارتی  ریاست  کیرالہ  میں  ایسی  نوعیت  کا  پہلا  واقعہ  سامنے  آیا  جہاں  ٹرانس  جینڈر  جوڑے  نے  آپریشن  کے  ذریعے  بچے  کو  جنم  دیا۔

ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پاؤل اور زہد نے اب تک اپنے بچے کی جنس سے متعلق نہیں بتایا مگر ضیا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ آج ان کی زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، نومولود اور زہد دونوں خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرانس جینڈر بھارتی جوڑا 3 سال سے ساتھ ہے۔ ضیا پاؤل ایک مرد تھا، جو جنس تبدیل کرکے عورت بن گیا جب کہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا رہی تھی کہ اسی دوران حمل ٹھہر گیا۔ ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ زہد کے نسوانی تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں ہوا تھا، اسی طرح ابھی ضیا نے بھی مردانہ تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں کروایا تھا۔

ٹرانس جینڈر جوڑے کا کہنا ہے کہ پہلے ہم دونوں نے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن قانونی چارہ جوئی آڑے آرہی تھی لیکن اب قدرت نے  اپنا  کرشمہ  دکھایا  اور  یہ  دونوں  بھی  ماں  باپ  بن  گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button