دل پھینک لڑکے کی شادی کو گرل فرینڈز نے مظاہرے میں تبدیل کردیا

چین میں ایک لڑکے کو کئی لڑکیوں سے افیئر چلانا مہنگا پڑگیا۔
چین میں ایک لڑکے نے کئی لڑکیوں کے ساتھ معاشقے چلائے اور جب کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے لگا تو اس کی باقی تمام سابق گرل فرینڈز نے مل کر عین تقریب کے وقت انٹری مار کر دھاوا بول دیا۔
تمام معشوقہ اکٹھی ہو کر شادی کی تقریب کے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئیں۔
لڑکیوں نے ایک بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر تحریری لکھی تھی شین آج ہم تمہارے تمام کرتوت لڑکی والوں کو بتائیں گے کتنی معصوم لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر فریب کرتے آئے ہو۔
شین نامی دلہا نے اپنی سچائی لڑکی والوں سے چھپا رکھی تھی ۔
اس موقع پر شین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت کمسن اور نادان تھا جب میرا ان کے ساتھ تعلق رہا میں ان تمام لڑکیوں سے معافی مانگتا ہوں ۔ ساتھ ہی تمام مرد حضرات کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مخلص رہیں اگر مستقبل میں اس نے ہماری سچائی سب کے سامنے عیاں کردی تو وہی ہوگا جو آج میرے ساتھ ہوا ہے۔



