دلچسپ و عجیب

بھارت میں ایک شخص کی چھ لڑکیوں کے ساتھ شادی

بھارت میں 6 خواتین سے شادی کرنے والے شخص کو ایک بیوی کے بھائی نے دوسری بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص چھوٹو کمار 4 مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 6 خواتین کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھا ہوا ہے۔

مگر اس بات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے اسے دوسری بیوی کے بھائی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 چھوٹو کمار کے پہلی بیوی سے 4 بچے ہیں، جبکہ دوسری بیوی جس سے اس کے دو بچے تھے اسے اس نے چھوڑ دیا تھا۔

چھوٹو کی بیوی منجو کے بھائی نے اپنے بہنوئی کو جموئی ریلوے اسٹیشن پر دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر روکا تو اس نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے۔

منجو کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی 2018 میں چھوٹو کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔

تقریباً ڈیڑھ برس پہلے چھوٹو دوا لینے گیا اور غائب ہو گیا، چھوٹو کمار نے ہمیں دھوکا دیا اس نے ایک اور عورت سے بھی شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 4 بچے ہیں۔

جبکہ دوران تفتیش پولیس کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹو کمار پیشے کے اعتبار سے سنگر ہے۔

اور اس نے چائنا واریہ، سندر کند، رانچی، سنگرام پور، دلی اور دیو گڑھ میں بھی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button