انڈونیشیا کے صدر کا اہلیہ کے پھسل کرگرنے پر انھیں اُٹھانے سے گریز؛ ویڈیو وائرل

انڈونیشیا کے صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اپنی اہلیہ خاتونِ اول اریانا کے پھسل کر گرنے پر انہیں اُٹھانے میں مدد نہیں کی اور مرد اہلکار کو بھی ہاتھ لگانے سے منع کردیا۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہورہا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور اسی دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایئرپورٹ پر جی-20 اجلاس کے میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو طیارے سے اترتے وقت خاتون اوّل سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئیں۔
اس وقت صدر نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا تاہم انھوں نے خاتون اوّل کو اُٹھنے میں مدد دینے سے گریز کیا اور جیسے ہی ایک مرد اہکار مدد کو پہنچا تو صدر نے اسے بھی روک دیا۔
صدر جوکو ویدودو سیدھے کھڑے رہے اور اہلیہ کو نہیں اُٹھایا تاہم اس دوران ایک خاتون اہلکار آئیں اور انہوں نے آریانا جوکو ویدیدو کو اُٹھایا۔



