دلچسپ و عجیب

50 سالوں سے نہ نہانے والا دنیا کا میلا ترین انسان انتقال کرگیا

ایک ایرانی شخص جسے کئی دہائیوں تک نہ نہانے کی وجہ سے “دنیا کا سب سے غلیظ آدمی” کہا جاتا تھا، 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا.

یہ شخص ایران کا رہنے والا امو حاجی تھا ،جس نے تقریباً 50 سال تک صابن اور پانی کے استعمال سے گریز کیا۔ ان کو ڈر تھا کہ وہ بیمار ہو جائیں گے لیکن 50 سال تک نہائے بغیر زندہ رہنے والے امو حاجی کو اس عادت کی وجہ سے میڈیا نے دنیا کا غلیظ ترین فرد قرار دینا شروع کر دیا۔

 

 

برطانوی خبر رساں ادارے’’بی بی سی ‘‘کے مطابق اورپھر کئی دہائیوں بعد پہلی بار نہانے کے چند ہی ماہ بعد ان کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ امو حاجی نامی جوگی ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے ایک دیہات کے رہائشی تھے جن کے گاؤں والوں نے ان کو غسل کی کافی ترغیب دی لیکن وہ ہر بار بچ کر نکل جاتے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل امو حاجی نے گا ؤں والوں کی بات مان لی اور غسل لے لیا تھا۔ ایران کی ارنا ایجنسی کے مطابق اس غسل کے بعد امو حاجی بیمار پڑ گئے اور گذشتہ اتوار ان کا انتقال ہو گیا۔وہ اپنی اس عادت کی وجہ سے مشہور شخصیت بن چکے تھے۔ 2014 میں انھوں نے تہران ٹائمز کو انٹرویو بھی دیا جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کو خارپشت کھانا پسند ہے۔ وہ زمین میں کھودے ایک سوراخ میں رہتے تھے۔ گاوں والوں نے پھر ان کے لیے ایک جھونپڑی بنا دی۔

 

 

ارنا ایجنسی کے مطابق برسوں تک غسل کے بغیر رہنے کی وجہ سے ان کے جسم کی جلد پر پھوڑے بن چکے تھے۔ ان کی خوراک گلے سڑے گوشت اور گندے پانی پر مشتمل تھی جس کو پینے کے لیے وہ ایک تیل کے استعمال شدہ پرانے ڈبے کا استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button