اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاست

میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوا ہوں اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں، ملک میں تقسیم کی بات کرنا انتہائی نامناسب ہے اور میں ہرگز نہیں چاہتا کہ ملک تقسیم ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں ہونا چاہیے اور تنقید کے بجائے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کے مطابق اب تک طلبہ میں تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ سال اس اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے۔

میر رضا کیس پر بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی بلکہ نوجوان کو 4 گولیاں لگی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے، کراچی جیسے بڑے شہر میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے تاہم 2010ء کے مقابلے میں کراچی میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button