اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہسیاست

کیا وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف اپنی نشستیں جیتے تھے؟ شرجیل

اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہو گیا ہے، کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف اپنی نشستیں جیتےتھے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کے مینڈیٹ کو روندا، کل نیئر بخاری کے ن لیگ کے اسٹیمپ لگے بیلٹ پیپر دکھائے، وہ کہاں سے آئے؟

شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی، مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کے گلو بٹ ٹھپے لگاتے  رہے، ن لیگ غلط کام پر پشیمانی کی بجائے جشن منا رہی ہے، ن لیگ 2024 کے انتخابات کی دھاندلی نہیں مانی تو آزاد کشمیر کی دھاندلی کیسے مانیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، آپ دھاندلی کریں اور مانیں بھی نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو بتائیں کہ ہم نے کیا کیا دیکھا، ہمارا لہجہ ن لیگ والوں جیسا نہیں ہوگا۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ 27 جولائی کو چوہدری اظہر کی جانب سے اسٹمپنگ کی گئی، ن لیگ کے ورکرز وہاں پر دھاندلی کرتے رہے اور ہم شکایات کرتے رہے، ہم اس دن بھی الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے، کل موسم صاف تھا دھوپ تھی لیکن الیکشن کمشنر نے موسم کا بہانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button