متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے کام جاری

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اماراتی ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کیا جارہا ہےجبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں رات گئے خیمہ بستی کا سلسلہ جاری ہے ۔
متاثرین کے لیے خیمہ بستی کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جب تک ان کے پکے گھر تعمیر نہیں ہوجاتے جب تک سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے نہ رہیں
اماراتی ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کیا جارہا ہےجبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں رات گئے خیمہ بستی کا سلسلہ جاری ہے ۔
سیلاب متاثرین کے لئیے بھی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی کا کہنا ہے کہاس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید برآں برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈز کی جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے حکومت برطانیہ کی فراہم کردہ مجموعی امداد 2 کروڑ 65 لاکھ پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے۔