انٹر نیشنلاہم خبریں

تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان ، امریکی صدر بائیڈن سعودی عرب سے ناراض

اوپیک نے پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا، امریکا تیل پیداوار میں کمی پر ناراض، صدر بائڈن نے سعودی عرب سے تعلقات پر نظر ثانی کی دھمی دے دی ۔

پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائڈن سعودی عرب سے ناراض ہو گئے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ انکے  ذہن میں کیا اقدامات ہیں، لیکن سعودیہ عرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا  ہوگا۔

واضح رہے کہ تیرہ ممالک پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے پچھلے ہفتے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔ جسکے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button