
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو دوران ٹریڈنگ منفی رجحان دیکھا گیا۔
جمعرات کو ملکی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار پریشان دکھائی دئیے اور دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار سو سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس گر کر 40500 پوائنٹس پر آگیا۔
واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔
پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔



