انٹر نیشنلاہم خبریں
ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔
ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔
ساتھ ہی برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کے دوران پیر کو برطانیہ میں تمام دکانیں بند رہیں گی جبکہ ہزاروں شراب خانے اور بارز کھلے رہیں گے۔
برطانیہ نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور آخری رسومات کی تقریب کو دنیا بھر میں براہ راست ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔



