انٹر نیشنلاہم خبریں

ہائی وے پر ٹماٹروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا، لاکھوں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پر ٹماٹروں سے لدا ٹرک دو گاڑیاں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود لاکھوں کی تعداد میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200فٹ دور تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ کردیا،حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو سڑک پر ٹماٹروں کے بکھرنے کا علم نہیں ہوسکا اور وہ سفر کرتی رہیں اس دوران پھسلن کی وجہ سے درجنوںگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی، حادثے کے بعد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

 

میٹرو پولیس ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ کلیئر کئے جانے تک لوگوں کو ہائی پر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button