
پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی مد میں 1 ارب 16 کروڑ ڈالر مل گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کرنے کے بعد 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم مل گئی ہے۔
1/2 Today, #SBP has received proceeds of USD 1.16 billion (equivalent of SDR 894 million) after the IMF Executive Board completed the combined seventh and Eight review under the Extended Fund Facility (EFF) for Pakistan.
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائربہتر ہوں گے، اس کے ساتھ کثیرجہتی اور دو طرفہ ذرائع سے دیگر رقوم کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اگست کو ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی تھی۔
30 اور 31 اگست کے دوران 2 روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے نیچے آیا ہے۔
فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔



