اہم خبریںبزنس

کاروباری حضرات کے لیے بڑی خبر، ڈالر مزید سستا

پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر مزید ڈھائی روپے سستا ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہو کر 213 روپے کا ہو گیا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے، 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 43187 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button