اہم خبریںبزنس

ڈالر کی قدر میں مزید کمی، انٹربینک میں 219 روپے پر آگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی اور ڈالر 2.91 روپے سستا ہوکر انٹربینک میں 219 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 217 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button