اہم خبریںصحت

ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔

 

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

 

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button