اہم خبریںبزنس

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے متعلق اچھی خبریں سامنے آنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کمی آرہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی

ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button