انٹر نیشنلاہم خبریں

روس بیرونی ادائیگیوں کے معاملے میں دیوالیہ ہو گیا

ماسکو: روس بیرونی ادائیگیوں کے معاملے میں دیوالیہ ہو گیا ، ایک صدی بعد روس بونڈز کی عالمی مارکیٹ میں ڈیفالٹ کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث روس عالمی مارکیٹ میں ڈیفالٹ کر رہا ہے ۔ روس نے اتوار کو بونڈز پر 10 کروڑ ڈالر منافع ادا کرنا تھا جو نہیں کر پایا ۔ روس نے دیوالیہ ہونے سے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا ۔

واضح رہے کہ روسی سینٹرل بینک نے یورپ کے بینک یورو کلیئر کو دس کروڑ ڈالر ادا کئے لیکن پابندیوں کے باعث منافع کی رقم بونڈ ہولڈرز تک نہیں پہنچ پائی ۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس جوہری صلاحیت کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام آنے والے مہینوں میں اپنے اتحادی بیلاروس کو فراہم کرے گا ۔ اسکندر-ایم نظام ‘بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ روسی فوج نے یوکرائن کے بڑے شہر پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button