
کراچی: مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے شہر قائد کی باہمت خاتون کیلئے سندھ حکومت میدان میں آگئی۔
کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی 17 سالہ علیشہ نامی لڑکی نے مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے ہوکر اپنے والد کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور رکشہ چلانے شروع کر دیا ۔ باہمت علیشہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے لاکھوں صارفین میں پھیل گئی۔
اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کم عمر لڑکی علیشہ سے رابطہ کرلیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر ہاؤسنگ اسکیم میں مکان بناکر دیں گے تاکہ بچی کا مستقبل روشن ہوسکے۔
اس موقع پر علیشہ نے کا کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت شکر گزار ہوں۔
ڈرگ روڈ کی رہائشی علیشہ گھر کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور نکا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کرتے ہوئے ان کا بیٹا بن کر معاشرتی روایات کو خاطر میں لائے بغیر رکشا چلا رہی تھیں تاکہ معاشی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔
علیشہ نے رکشہ چلانے سے متعلق بتایا تھا کہ تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کرسکی اور مختلف فیکٹریوں میں چند ہزار کی ملازمت کی پیشکش کے سوا روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں تھا جبکہ خاندان والوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی اور ان کھٹن حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے رکشا چلانے کا عزم کیا۔
واضح رہے کہ علیشہ دو کمروں کے کرائے کے مکان میں اپنی والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 4 بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جو اپنے گھروں میں خوش ہیں۔



