
لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جو آج تاریخ کی بلند ترین سطح 205 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 64 پیسے اضافے کے بعد 205 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کا اضافہ دیکھنے کے آیا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 204 روپے ہو گئی تھی۔



