
ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے بڑے اعزاز “ستارہِ پاکستان” سے نواز دیا گیا ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اورخدمات پرحکومت پاکستان نے انہیں اس اعزاز سے نوازا ۔
There it is👇🏾👇🏾👇🏾me collecting the
Sitara-I-Pakistan award 🥇. Such a proud moment https://t.co/Dv82dZ9fMC pic.twitter.com/W9FZjBQxaF— Daren Sammy (@darensammy88) May 30, 2022
کرتا پاجامہ پہنے ڈیرن سیمی نے انسٹاگرام پر ایک ویدیو شیئر کی جس میں انہیں گھر سے نکل کر کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ اندازہ لگائیں، آج میں کیا حاصل کرنے جا رہا ہوں۔؟
ڈیرن سیمی نےاس موقع پر کہا کہ یہ ستارہ پاکستان میرے لئے بہت بڑا اعزازہے۔اور قابل فخر ہے،پاکستان سے یکجہتی و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ “پاکستان میرے لئے اپنے گھر جیسا ہے”۔
پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ستارہ پاکستان پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کا کردار سنہری حروفوں میں یاد رکھا جائے گا۔



