انٹر نیشنلاہم خبریں

بھارت :یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیتے ہوئے آج سزا سنائی جانی تھی۔ نئی دہلی میں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سہ پہرسنایا جائے گا۔

 

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک کو مجرم قراردیا تھا۔یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسین کی اسلام آباد میں مقیم اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’25 مئی کو میرے شوہر کے خلاف پھانسی کا آرڈر آئے گا یا ان کے خلاف عمر قید کی سزا آئے گی۔ یاسین ملک صرف کشمیر کا نہیں بلکہ اس پورے خطے کی آزادی کی علامت ہے۔‘

’آٹھ سال ہو گئے میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا۔ اس کی بیوی اور بیٹی تڑپ رہی ہے۔ اس نے کشمیری قوم کی آزادی کا علم اٹھایا ہوا ہے۔‘

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عمران خان صاحب سے اپیل کرتی ہوں۔ عمران خان صاحب! آپ کو یاسین کے دوست تھے۔ یہ دن (25 مئی کا لانگ مارچ) آپ ایک دو دن آگے کر دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مجھے پتا ہے کہ داخلی سیاست اہم ہوتی ہے لیکن کشمیر زیادہ اہم ہے۔‘

’میرے شوہر کو شہید نہ ہونے دیں۔ میں کہتی ہوں کہ لوگ کفن باندھ کر نکلیں۔ یاسین ملک کے لیے، کشمیر کی آزادی کے لیے نکلیں۔ آپ لوگ اپنی سیاست دو دن بعد کر لیں۔‘

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button