بھارت: مہنگائی کے جن کو قابو کرلیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کمی

جہاں دنیا بھر میں بشمول پاکستان مہنگائی کا جن بے قابو ہے تو دوسری جانب بھارت میں اس جن کو لگام دیدی گئی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے اور مہنگائی میں پستی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ٹیکسوں میں کمی سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر ساڑھے نو جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 بھارتی روپے کمی ہوئی اگر اس کمی کو پاکستانی روپوں میں دیکھا جائے تو تقریباً 25 روپے پیٹرول اور 18 روپے ڈیزل پر کم ہوئے۔
7/12 We are reducing the Central excise duty on Petrol by ₹ 8 per litre and on Diesel by ₹ 6 per litre.
This will reduce the price of petrol by ₹ 9.5 per litre and of Diesel by ₹ 7 per litre.It will have revenue implication of around ₹ 1 lakh crore/year for the government.
— Nirmala Sitharaman (@nsitharaman) May 21, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سلسلہ وار میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کم کردی ہے جس سے حکومت کو سالانہ 1 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوگا تاہم عوام کو ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ بھارت میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 105.41 بھارتی روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 96.67 بھارتی روپے ہے۔



