انٹر نیشنلاہم خبریں
سری لنکا میں پیٹرول کی شدید قلت ، بدترین معاشی بحران

سری لنکا ان دنوں شدید معاشی بحران سے دوچار ہے ۔ پیٹرول کی قلت ہونے باعث ملکی معیشت اور نظامِ زندگی شدید متاثر ہورہا ہے ۔ سری لنکن وزیرِاعظم رانیل وکراما سنگےنے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کا پیٹرول باقی ہےاور معیشت خطرناک صورت حال میں ہےاور آئندہ مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
انہوں کہا کہ ضروری درآمدات کیلئےفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیاء کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے
سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن ائیر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے، اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔



