
کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ڈائریا تیزی سے پھیلنے لگا ۔ اسپتالوں میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ڈائریا کے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں 11 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 سال سے زائد عمر کے افراد میں 14 ہزار 723 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ اب تک دست و اسہال سے کراچی میں 1،دادو میں 1 اور عمر کوٹ میں 1 اموات رپورٹ ہوئی ہے جبکہ سندھ میں حیدرآباد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
رپورت میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں 34 ہزار 701 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 سال سے زیادہ کے افراد میں 43 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر سندھ بھر میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں ڈائریا کے 78 ہزار 818 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 سال سے زائد عمر کے افراد میں ڈائریا کے 85 ہزار 104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



